ابھی بھی وقت ہے ملک و قوم کو بچا لو۔!! پاکستان میں کورانا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے تجاوز، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار93 کیسز سامنے آئے۔صوبہ پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 964، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، اسلام آباد میں ایک ہزار235، آزادکشمیر میں 148، گلگت میں 579 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا ٹیسٹ پر بات کی جائے تو اب تک 4 لاکھ 29 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 50لاکھ 12ہزار505افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 3لاکھ 25ہزار 473مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 19لاکھ77ہزار 93افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت 27لاکھ 9ہزار939 ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 45ہزار421 کی حالت تشویشناک ہے۔ وائرس سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 91ہزار 187 افراد ہلاک اور 15لاکھ 20ہزار سے زائد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ خطے یورپ میں برطانیہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں اب تک کم از کم 35ہزار 422 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں بھی تقریباً تین لاکھ وائرس کا شکار ہو چکے ہیں البتہ اٹلی اور اسپین میں ہونے والی اموات کی شرح میں دن بدن کمی واقع ہوتی جا رہی ہے۔