8سالوں میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کو منافع ہی منافع۔۔!! ریونیو میں کتنا اضافہ ہوا؟ بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اسے آٹھ سال میں پہلی بار گراس منافع ہوا ہے۔ پی آئی اے کے سی ای او کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جنہیں حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام ملازمین

اور محنت کشوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ2019 کے پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7 ارب 70 کروڑ پربند ہوا۔پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھاجو 2019 میں کم ہو کے 7 ارب 70 کروڑ رہ گیا۔پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی ہوئی تاہم 2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیااس کے بعد پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ہوئی۔2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوا جس کے بعد 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع حاصل ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے پی آئی اے کے سیٹ فیکٹرمیں بھی واضح اضافہ ہوا جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔اس طرح2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ اور وہ 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 127 فیصداضافہ ہوا۔ 10ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 86 کروڑڈالررہی۔جولائی تااپریل،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب 28 کروڑ ڈالررہی ،رپورٹ کے مطابق 10ماہ میں سٹاک اورحکومتی بانڈزسے 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالرنکل گئے۔