پاکستان میں بارشوں اور ژالہ باری نیا سلسلہ کب سے شروع ہونیوالا ہے؟ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)این ڈی ایم ایم اے نے بارشوں جو اور اور ژالہ باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ 13مئی سے شروع ہوگا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوںاور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این

ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کے روز ملک میں شمال مشرقی بلو چستان،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب،بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران چارسدہ ،مردان ،مالاکنڈ، دیر، سوات شانگلہ اور بونیر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم کرم،دیر سوات، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پیرا کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہا۔ تاہم پنجاب، خیبر پختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب:خانیوال 14 ، بہاولپور (ایئر پورٹ 10، سٹی 10)،ملتان 10، ڈی جی خان 08، لیہ 07کوٹ ادو، بہاولنگر 05،جھنگ 04،، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02،اوکاڑہ 01، خیبر پختونخوا:پاراچنار، سیدو شریف10،مالم جبہ 05 ،میرکھانی 04، لوئر دیر، ڈی آئی خان 01،بلوچستان:ژوب 15،بارخان 12، کوئٹہ 05 اور سبی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :میر پورخاص 44 ، دادو ، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔