بریکنگ نیوز۔۔!! معروف مذہبی سکالر ’انجینئر محمد علی مرزا ‘ کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کی وجہ کیا بنی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ایف آئی آر درج ہونے کے بعد مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مشہور مذہبی اسکالر اور انجینئر محمد علی مرزا کو ایف آئی آر میں نامزد کر لیا گیا ہے،ایف آئی آر میں نامزدگی کے بعد پنجاب پولیس نے ان کے خلاف محکمانہ


کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف ایف آئی آر میں جن الزامات کا ذکر کیا گیا ہے ان میں “لوگوں کو علماء کے خلاف اکسانا” اور “فرقہ واریت کو بھڑکانا” شامل ہیں۔ انجینئر محمد علی مرزا کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود خلیل سامو کا اپنے ٹویٹر میں انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ” قابل مذمت ایکٹ!

پنجاب پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا ہے۔، انہوں نے زیادہ تر نوجوانوں سے اپیل کی ہے جو اسلام کے نام پر فرقہ واریت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کے مطابق کوئی فرقہ مکمل طور پر غلط نہیں ہے اور اسی وقت بالکل بھی درست نہیں ہے”

ایک اور “رضی” نامی صارف کا ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھنا تھا کہ ” پنجاب پولیس نے معروف اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو مختلف فرقوں کے مذہبی رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ، مرزا پر اپنے پیروکاروں کو مختلف فرقوں کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے”

سوشل میڈیا پر “عائمہ کھوسہ” نامی صارف کا ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ” حیران اور حیرت زدہ ہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے مذہبی گفت و شنید اور اصولیات سے کچھ حد تک استدلال اور پابندی متعارف کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس کی یادگار لائن “کیا تم سچے عاشق ہو؟” حق کی فکری بے ایمانی کے لئے ایک طاقتور چیلنج ہے”