24 گھنٹوں میں 1 ہزار سے زائد کیس رپورٹ۔۔!! پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کہاں جا پہنچی؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 نئے مریض سامنے آگئے۔ ایک ہی دن میں 32 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ جس کے باعث کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد 18117 ہو گئی ہے۔ جبکہ 32 مزید

ہلاکتوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 417 ہو گئے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 799 جبکہ بلوچستان میں 1 ہزار 136 کسیز سامنے آ چکے ہیں ، اسلام آباد میں 365 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔پنجاب میں متاثر ہونے والے افراد 6 ہزار 340، گلگت بلتستان 340، آزاد کشمیر میں تعداد 66 ہے۔ دوسری جانب 4 ہزار 715 افراد کورونا وائرس جیسے مہلک وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔واضح رہے عالمی سطح پر مہلک کورونا وائرس سے مصدقہ طور پر متاثرہ تیس لاکھ افراد میں سے دس لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین میں ہلاکتوں کا تناسب کافی کم ہے، 30 لاکھ متاثرین میں سے شاید کچھ مریضوںکو صحت یاب ہونے میں وقت زیادہ لگ جائے، کتنے لوگ بچ پائیں گے، اس کا انحصار وائرس کے متاثرین میں مہلک ہونے کی شرح پر ہوگا۔ماہرین کے تجزیے کے مطابق کورونا وائرس کے مہلک ہونے کی شرح عام نزلہ اور زکام والے وائرس انفلوئنزا (0.1%) سے زیادہ اور سارس وائرس (9.5%) سے کم ہے ، تفریحی بحری جہازوں پر اس کے مہلک ہونے کی شرح ایک فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق ہر ملک میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صورتحال اس قدر مختلف ہے اس لئے ابھی صرف مصدقہ کیسز اور ہلاک ہونے والوں کا تناسب پتا چلتا ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان دعوؤں کی بھی مکمل تردید کر دی گئی ہے کہ کورونا وائرس چین سے پوری دُنیا میں پھیلا ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی ایجنسیوں کے پاس اس چیز کے شواہد موجود ہیں کہ کورونا وائرس چین سے پوری دنیا میں پھیلایا گیا ہے