عمران خان چھا گیا۔۔۔!!بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا روزگار بچانے کیلئے کہاں کہاں فون گھما دیا؟ قوم خوشی سے نہال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر محنت کشوں کی بیروزگار ی کے معاملے کے حوالے سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے۔ خط میں بیرون ملک کام کرنے والی ورک فورس کو پہنچنے والے نقصان پر سخت تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔


زلفی بخاری نے خط میں عالمی سطح پر محنت کشوں کی بڑے پیمانے پر برطرفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے خط میں معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ممبر ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست جبکہ بیرون ملک محنت کشوں کی ملازمتوں کو تحفظ دینے کیلئے سیفٹی نیٹ بنانے کی بھی تجویزدی ہے۔خط میں زلفی بخاری نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں خطے کے دیگر ممالک کے محنت کش بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تمام ممالک کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیبر ڈے کے موقع پر مزدوروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر کوشش شروع کرنی ہو ں گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے زلفی بخاری کو بیرون ملک مقیم محنت کشوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد زلفی بخاری کے پاکستانی ورک فورس رکھنے والے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہیں۔ حکومتی سطح پر مزدوروں کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے مختلف آپشنز پر غورکیا جارہا ہے۔ محنت کشوں کو مفت سفری سہولیات سمیت تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کے طریقہ کار پر بھی بات چیت جاری ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستان اپنے محنت کشوں کا حوصلہ بنے گی، ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ مزدوروں کو بے روزگاری سے بچایا جا سکے۔