خصوصی پروز سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس پھیل گیا، 2630 مسافروں میں کتنے افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ،انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

لاہور( نیوز ڈیسک )پنجاب میں خصوصی پروازوںسے واپس آنے والے بڑی تعداد میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔نجی ٹی وی نے سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی پروازوںسے آنے والے259 مریضوں میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں 22 فلائٹس میں 2630 مسافر وطن

واپس پہنچے،ان میں 11 فلائٹس لاہور ائیرپورٹ ،5 فلائٹس مسافروں کو ملتان لے کر پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ 6 فلائٹس مسافروں کو فیصل آباد ائیرپورٹ لے کر آئیں۔کیپٹن (ر)عثمان نے بتایا کہ دبئی،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی فلائٹس سے کروناوائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں،لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والی فلائٹس میں 154 مسافر کی رپورٹ مثبت آئی۔فیصل آباد ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں 57 مسافر وں کی رپورٹ مثبت آئی،ملتان ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں 48 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا 48 سے 72 گھنٹے بعد ٹیسٹ کیا جاتا ہے، 48 گھنٹے تک بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ 8 ہزار 503 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار 112 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 20 لاکھ 31 ہزار 517 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 50 ہزار 944 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 42 ہزار 874 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 63 ہزار 861 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 95 ہزار 210 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 8 لاکھ 75 ہزار 612 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 226 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 737 کورونا مریض اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 39 ہزار 639 مصدقہ م

تاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 24 ہزار 543 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 967 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 5 ہزار 463 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 771 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 253 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 376 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 178 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 6 ہزار 623 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 9 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 174 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 20 ہزار 204 ہو گئے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 73 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 498 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 28 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 94 ہزار 640 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 874ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 162 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 753 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 385 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 843 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 300 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔