کورونا کے بعد ایک اور تباہی ۔!!! پاکستان کے کس صوبے میں خطرہ منڈلانے لگا؟ وزیراعلیٰ نے وفاق سے درخواست کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا کے بعد ایک اور تباہی ۔!!! پاکستان کے کس صوبے میں خطرہ منڈلانے لگا؟ وزیراعلیٰ نے وفاق سے درخواست کر دی۔ سندھ حکومت نے وفاق سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 6 ایئر کرافٹ مہیا کرنے کی درخواست کر دی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ

کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے، اگریہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ٹڈی دل اگلی فصلوں کو تباہ کردے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے صحراں میں اسپرے کی جائے، کوروناوائرس کے بعد ٹڈی دل کی تباہی آرہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہاکہ محکمہ زراعت اوروفاقی حکومت کوتیاری کرنی چاہیے، اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 12 ایئر کرافٹ خریدنے یا کرایہ پر لینے کاپلان بنایاتھا، ابھی تک ایئرکرافٹ نہ خریدے گئے نہ ہی سندھ، بلوچستان میں اسپرے ہوا۔سندھ حکومت نے وفاق سے 6 ایئرکرافٹ اسپرے کیلئے مہیا کرنیکی درخواست کی، مراد علی شاہ نے کہا کہ اگریہ مسئلہ حل نہیں کیاگیاتوٹڈی دل اگلی فصلوں کوتباہ کردے گی، اگلی فصلوں کی تباہی ایک بھیانک صورتحال ہوگی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے۔ گھوٹکی کے قریب عادلپور میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور امداد باھمی جام اکرام اللہ اور سابق صوبائی وزیر پی پی رھنما جام سیف اللہ دھاریجو سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کا خاتمہ وفاقی ادارے پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے، وفاق حکومت کے پاس اسپرے کرنیوالے تین جہاز ہیں، جن میں سے دو خراب ہیں ایک بہاولپور میں دوسرا کراچی موجود ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کہاں مہنگائی ہے۔ ٹماٹر 17روپے اور مٹر 5یا 15روپے میں عوام کو مل رہے ہیں۔