شہباز شریف کی گرفتار ی کیلئے نیب پر کس نے دباؤ ڈال رکھا ہے؟ ن لیگی بڑے نے اندر کی کہانی بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے نیب سے پر زور فرمائش کی ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا جائے۔ جی این این کے پروگرام ”فیس ٹو فیس “ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے چند

اداروں کو جن میں نیب بھی شامل ہے ، بلا کر پر زور فرمائش کی ہے کہ مجھ سے حکومت نہیں چل رہی ،اپوزیشن کا بوجھ ہلکا کیا جائے اور شہباز شریف سمیت چند اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جائے تاکہ مجھ پر دباؤکم ہو۔احسن اقبال نے کہا کہ نیب عمران خان کے ذیلی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے اور شہبا ز شریف کی گرفتاری کیلئے نیب پر وزیر اعظم کی جانب سے دباؤڈالا جا رہا ہے ۔ شیخ رشید کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شیخ رشید ملک میں غلط خبریں پھیلا رے ہیں، شیخ رشید جتنا زور شہباز شریف پر لگاتے ہیں اتنا ریلوے پر لگائیں تو ریلوے کا صورتحال بہتر ہو جائے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید اپنی وزارت کے علاوہ دنیا کی ہر چیز پر تبصرہ کرتے ہیں ، جبکہ وہ اپنے دور میں ہونے والے ریلوے حادثات کو کسی خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ریلورے پر توجہ دیتے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے ملازم میں کورونا کی تصدیق، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما خورشید شاہ کے گھریلو ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد خورشید شاہ کے تمام اہلِ خانہ اور گھریلو ملازمین کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ تاحال تمام اہلِ خانہ اور قابی ملازمین کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں تاہم انتظامیہ نے خورشید شاہ کی سکھر میں موجود رہائش گاہ پر جراثیم کش اسپرے کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ملازم کو اُن کے گھر میں قرنطینہ کر کے پورا علاقہ سیل کیا جائے گا اور خورشید شاہ کے گھر آنے جانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار723ہوگئی ہے۔