دُہائی خدا کی۔۔!!پولیس والوں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا۔۔۔ن لیگی سرگرم رہنما احسن اقبال تلملا اٹھے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میں پانچویں مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں لیکن اس دور میں پولیس نے مجھے پہنچاننے سے ہی انکار کردیا۔ میری بحیثیت MNA پانچویں ٹرم ہے اپوزیشن بھی دیکھی مگر کبھی پولیس اہلکاروں کے آپریٹر نے یہ نہیں

پوچھا تھا کہ آپ کونسی جماعت کے ایم این اے ہیں- اس حکومت میں وہ پہلے یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں- ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میری بحیثیت رکن قومی اسمبلی یہ پانچویں ٹرم ہے، اپوزیشن بھی دیکھی ہے مگر کبھی پولیس اہلکاروں کے آپریٹر نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا کہ میں کون سی جماعت کا ایم این اے ہوں،اس حکومت میں پولیس اہلکار پہلے پوچھتے یہ ہیں کہ آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے”۔یاد رہے کہ احسن اقبال مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکرٹری ہیں جنہوں نے پچھلے دور حکومت میں پہلے وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیئے اور بعد ازاں انہیں وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا۔احسن اقبال کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔