شکر الحمداللہ !!! لاہور تقریبا کرونا کلیر، کرونا وائرس کے مریض بڑی تعداد میں صحت یاب، حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کووڈکنفرم مریضوں کی صحتیابی کے حوالے سے ایک اورخوشخبری سامنے آگئی ہے۔ الحمداللہ لاہورکے ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں سے مزیدبارہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والے بارہ مریضوں میں سے دس میوہسپتال لاہورجبکہ


دوپی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورمیں ابھی تک چارسوستتر(477)کووڈکنفرم مریضوں میں سے مجموعی طورپرایک سوترتالیس مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بھی بڑھادی گئی ہے جبکہ گذشتہ روزصوبہ بھر میں کوروناوائرس کے دوہزارچھ سوانتھر(2669) تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھرمیں ابھی تک مجموعی طورپرکوروناوائرس کے چھیالیس ہزارسے زائدتشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مشتبہ اورکنفرم مریضوں کے اعدادوشمارکاجائزہ روزانہ کی بنیادپرلیاجارہاہے اورکوروناوائرس پرقابوپانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس کے پیش نظرتمام ترصورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے سے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا وبا کے پیش نظر صوبے بھر میں رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مستحق خاندانوں کو مالی امداد دینے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکج کے تحت مالی امداد دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی رمضان پیکج کے تحت مالی امداد کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔