لاک ڈاؤن میں نرمی کے منفی نتائج آنا شروع۔۔!! پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے کتنے لوگ جان کی بازی ہوئے؟ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتیں 113 ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق آج ملک میں کورونا کے 266 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6250 تک پہنچ گئی ہے جبکہ آجمزیاد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سب سے

زیادہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 71، بلوچستان 33، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 3016 ہوگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان ،محکمہ صحت اور وفاقی حکومت کی رپورٹس میں تضاد نظر آنے لگا ہے جس سے صحافی پریشان ہیں کہ کس رپورٹ پر یقین کریں اور کس پر نہیں۔محکمہ صحت اور ترجمان حکومت بلوچستان کی رپورٹس میں پچھلے کئی روز سے صوبے میں کورونا سے صرف ایک موت بتائی جارہی ہے جب کہ وفاقی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 2 اموات بتا رہا ہے۔ جبکہ بلوچستان میں آج مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہے۔گلگت بلتستان میں منگل کو کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 234 ہو گئی۔ آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں منگل کو 65 نئے کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔