مشکل کی اس گھڑی میں پیش پیش۔۔۔!! شاہ محمود قریشی اچانک کیا لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے؟ وزیر اعظم بھی سراہنے پر مجبور

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مشکل کی اس گھڑی میں وزارتِ خارجہ پیش پیش، وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر لبیک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزارتِ خارجہ کے ملازمین کی جانب سے 1 کروڑ،1 لاکھ ببیاسی ہزار کا چیک لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم

عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کی ملاقات ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے لیے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کی جانب سے ایک کروڑ ایک لاکھ بیاسی ہزار کا چیک پیش کیا ۔ وزارت خارجہ کورونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے: وزیر خارجہ وزیر اعظم نے کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے افسران اور سٹاف کے جذبے کو سراہا۔

دوسری جانب زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 156اور 157میں ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے،رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج ‘کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا ترہو گا۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں عوام کی خدمت کیلئے ہم نے یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر رضا کار فورس(ٹائیگر فورس) تشکیل دی ہے،ابھی اس فورس میں شامل رضاکاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے،یہ رضاکاروں کی فورس، رات کی تاریکی میں خاموشی کیساتھ، کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر راشن مستحقین تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے،پہلے مرحلے میں، 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں،سیاست سے بالاتر ہو کر، ایک کروڑ بارہ لاکھ مستحق خاندانوں میں یہ امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر ترتیب دیے گئے انصاف امداد پیکج ‘کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000، تقسیم کیے جائیں گے اور یہ بھی مکمل. طور پر سیاست سے بالا تر ہو گاانہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمت عطا فرمائے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔