احساس ایمرجنسی پروگرام۔۔!! آزمائش کی گھڑی میں وزیراعظم عمران خان نے کتنے لاکھ خاندانوں میں رقم تقسیم کر دی؟پسی ہوئی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے احکامات پر احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غریبوں کی کفالت کا سلسلہ جاری ہے. تین روز سے مستحق خاندان میں نقد رقم تقسیم کی جاری ہے۔ پروگرام کے تحت گزشتہ تین روز میں تیرہ لاکھ اسی ہزار خاندانوں میں سولہ ارب اٹھاون کروڑ روپے سے زائد نقد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ جبکہ اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت فی خاندان کو فی کس بارہ ہزار نقد دیئے جارہے ہیں جس سے مستحق افراد مشکل وقت میں در در کی ٹھوکریں کھانے کے بجائے عزت سے گزر بسر کرسکیں گے۔