احساس پروگرام: مستحقین کی امدادی رقم میں کٹوتی کرنے کی کوشش۔۔۔رینجرز کا ایکشن، خبر پڑھ کرآپ بھی نئے پاکستان کی تعریف کریں گے

لاڑکانہ(ویب ڈیسک) سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی پر رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ مستحقین کے لیے امدادی رقم میں کٹوتی کی خبریں سامنے آںے پر رینجرز ن

ے ایکشن لیتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور نجی کمپنی سے منسلک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق امدادی رقم میں کٹوتی لاڑکانہ کے نظرمحلہ میں کی جارہی تھی، گرفتار ملزم سلیم سانگی کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ مستحقین کے حقوق پر کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، ملزمان کے خلاف احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے مستحقین کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کی خبر نشر کی تھی، ایس ایس پی کی ہدایت پر درج مقدمے میں 2 نامعلوم سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لوگوں میں رقم تقسیم سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ میں گرفتاریاں اور مقدمے درج کیے گئے ہیں، پیسے کاٹنے سے متعلق ہمیں بھی شکایات ملی تھیں جس پر ایکشن لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر ڈپٹی کمشنرز نے بھی جاکر سخت سرزنش کی ہے، وفاق کو کہا ہے کہ جہاں پیسوں کی تقسیم ہورہی ہے وہ پوائنٹس کم ہیں، ہم نے تجویز دی ہے کہ لوگوں کو گھروں میں پیسے بھیجیں، پیسے تقسیم کرنے کا طریقہ کار تبدیل کریں ورنہ یہ بحران پیدا کرے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومتی پروگراموں کے حوالے سے سرگرم ہونے والے جعلسازوں سے محفوظ رہیں اور ایسے نمبرز کو ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔احساس کیش پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے موبائل صارفین کو مختلف موبائل نمبروں سے مبارک باد اور رقم دینے کے جعلی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔نوسرباز پیغامات بھیجنے کے بعد موبائل صارف کو کال کر کے اُس کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں اور پھر اُس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں یا پھر وہ کالر کو اتنا بے وقوف بناتے ہیں کہ وہ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے مطالبہ کی گئی انعام حاصل کرنے کے چکر میں انہیں بھیج دیتا ہےموبائل پر کالز یا میسجز بھیجنے والے جعلساز صارف کو خوش خبری سناتے ہیں کہ اُن کے نام کا انتخاب ہوگیا اور اب انہیں کچھ رقم ادا کرنا ہوگی جس کے بعد حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم انہیں مل جائے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے موبائل صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احساس کیش پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ کے نام سے آنے والے پیغامات کو سنجیدگی سے نہ لیں اور جعل سازوں سے محتاط رہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احساس کفالت پروگرام یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کسی بھی نمبر سے آنے والے میسج یا کال پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ اگر کسی کو فراڈ ایس ایم ایس موصول ہو تو وہ پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے نمبر 080055055 پر مذکورہ نمبر رپورٹ کرے۔