” میرے بہنوئی کورونا سے جنگ جیت گئے اور ٹیسٹ منفی بھی آ گیا تھا لیکن پھر ۔۔۔“ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ویڈیو پیغام نے دنیا میں ایک دفعہ سب کو خدا یاد کروا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بہنوئی کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے ان کی بیماری کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک موت ہوئی ہے ، میرے بہنوئی کی

عمر 52 برس تھی ، 8 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم وہ ہسپتال میں داخل ہوئے اور وہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے ، 29 اور 30 مارچ کو ان کے دو ٹیسٹ کیے گئے جس میں نتیجہ منفی آیا لیکن کورونا کی وجہ سے ان میں پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے اور وہ زندگی جنگ ہارگئے ، اللہ کو پیارے ہوگئے ۔سید مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ہسپتال والوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کا کوونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے اور یہ ختم ہو گیاہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم نے حکومتی احکامات اور ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کل رات کو ان کی تدفین کی ۔ ان کا کہناتھا کہ میں شکرگزار ہوں کہ دکھ کے وقت میں لوگوں نے مجھے یاد کیا ، مجھے کل رات سے ہزاروں لوگوں کے پیغامات آئے ہیں جن کو میں جانتا بھی نہیں ہوں ، میں سب سے یہی عرض کروں گا کہ وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر ان کیلئے دعا کریں ۔مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ آپ اپنے گھروں میں بیٹھ کر حکومتی احکامات کی تعلیم کریں اور اس پر پوری طرح سے عملدرآمد کریں ، یہ احکامات ہم سب کی زندگی بچانے کیلئے ہیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی وی چینل ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گاتمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سے رمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے، سماجی دوری کی حکمت عملی کو اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، گھروں میں جماعت کے ساتھ تراویح سے امام یامقتدی بننے کی مشق بھی ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کہا ہے کورونا کو قابو کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان والد کی طرح قوم کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں طبی عملہ ولیوں جیسا کردار ادا کررہا ہے۔