یاللہ تیرا شُکر۔!!! ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونیوالے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، ایک ساتھ کتنے لوگ صحت یاب ہوگئے؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد727 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167 نئے کیسز سامنے آ گے ہیں جبکہ66 افرادا جان کی بازی ہار چکے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزی 167 افراد متاثرہوئے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، کے پی میں 620 اور بلوچستان میں 219 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 215 ، آزاد کشمیر میں33 کیسز موجود ہیں جبکہ 527 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے پیں۔ جبکہ 227 مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 727 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4ہزار 601 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2241،سندھ 1128، بلوچستان 212، خیبر پختونخوا میں 560، آزاد کشمیر 33، اسلام آباد میں 107 اور گلگت بلتستان میں 215 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 66 افراد کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 22، سندھ 21، پنجاب 18 ،گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔