جو کام کوئی نہ کر سکا وہ پاکستان پوسٹ نے کر دکھایا۔۔۔ صرف10 روز میں 7لاکھ پینشنرز میں کتنے پیسے تقیسم کر دیے؟ حیران کں تفصیلات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جو کام کوئی نہ کر سکا وہ پاکستان پوسٹ نے کر دکھایا۔۔۔ صرف10 روز میں 7لاکھ پینشنرز میں کتنے پیسے تقیسم کر دیے؟ حیران کں تفصیلات۔ پا کستان پوسٹ نے پنشنرز ہیلپ لائن کے قیام سمیت مزید اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں پنشنرز کوگھرکی دہلیز پر پنشن تقسیم کرنے

کا عمل تیز کردیا تاکہ پنشنرز اور فیملی پنشنرز کو ڈاکخانوں میں آئے بغیر انکی پنشن کی تقسیم کا کام جلد مکمل ہوسکے ۔اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں صرف دس روز کے دوران سات لاکھ پندرہ ہزار پنشنرز میں بارہ ارب روپے تقسیم کر دیئے ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے ہیڈ کوارٹر ز میں اپنی سربراہی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے جو پنشن کی تقسیم کے ملک گیر عمل کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے ۔ اس سیل کو تمام سرکلزکے پوسٹماسٹر جنرل اور ریجنل ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل روزانہ کی بنیاد پر تقسیم شدہ پنشن اور رقوم کی تفصیلات فراہم کر رہے ہیں ۔ہیڈ کوارٹر ز ذرائع کے مطابق پنشن تقسیم کار ٹیموں کو فی الوقت ان پنشنرز سے رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے جواپنی رہائش تبدیل کر چکے ہیں یا دوسرے شہروں یا علاقوں میں شفٹ ہو چکے ہیں یاگھروں پر بوقت رابطہ موجود نہیں ہوتے ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان پوسٹ نے تما م سرکل ،ریجن اور شہر کی سطح پرایسے پنشنرز کیلئے ہیلپ لائن قائم کی ہے جوپنشن نہیں لے سکے تا کہ وہ رابطہ کریں اورپنشن ٹیمیں جلدان تک پہنچ سکیں۔ شمالی پنجاب سرکل آفس راولپنڈی میں قائم ہیلپ لائن کیلئے فون نمبرز 9271562-63 ، راولپنڈی جی پی او کیلئے 9271508،راولپنڈی سٹی 9272737, 9272838، مری جی پی او 9314378 اورگوجر خان جی پی او کو فون نمبرز 3510250-965 الاٹ کئے گئے ہیں۔