ہر دلعزیز سب کی جان۔۔۔!!عمران خان مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے۔۔۔وزیراعظم کے دیرینہ دوست جاوید میانداد نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

کراچی(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، وہ جو چاہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 1974 سے جانتا ہوں، وہ اگر مٹی پر بھی

ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، ہم نے ایک ساتھ 20، 25 سال کرکٹ میں گزارے ہیں، وہ ایک دیانتدار شخصیت ہیں، عوام کو ان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔سابق کرکٹر جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس کام پر لگ جائیں، اسے مکمل کرکے ہی چھوڑتے ہیں، عمران خان کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے، وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے لیے سوچتے ہیں، عمران خان کی سوچ بہت سنجیدہ ہے، نیت تو اوپر والا جانتا ہے اور اللہ عمران خان کی نیت جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے بڑی محنت کی، ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب اسپتال کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیا، کچھ فیصلوں سے اختلاف ہوسکتا ہے، مشکلیں آتی ہیں لیکن ہمیں ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا اور عمران خان کا ہر حال میں ساتھ دینا ہوگا۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک اچھا وزیراعظم ملا ہے، ہمارا ملک ان کی قیادت میں پھلے اور پھولے گا، سب مل کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے۔