بریکنگ نیوز:شرمیلا فاروقی کی ناقابل یقین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ گھروں میں تقریبا محصور ہوکر رہ گئے ہیں ایسے میں وقت گزارنے کیلئے مختلف مشاغل اور سرگرمیاں بھی اپنائی جارہی ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی کی گزشتہ دنوں کی ایک مصروفیت نے پاکستانیوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ہے

کیونکہ انہوں نے وقت گزارنے کیلئے مچھلی کو مرغی بنانے کی کوشش کی ہے۔پریشان نہ ہوں ہم مچھلی سے مرغی کا سالن بنانے کی بات کررہے ہیں۔کہانی کچھ یوں ہے کہ23 مارچ کو شرمیلا فاروقی نے اپنے شاندار کچن میں پین فرائی چکن فلے لیموں اور مکھن کے ساتھ بنانے کی ترکیب کو فلمایا، اس دوران انہوں نے اس ڈش کی لذت اور آسان طریقہ کار پر روشنی بھی ڈالی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا کے ہاتھوں میں مرغی نہیں بلکہ مچھلی کے ٹکڑے ہیں۔ڈاکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے آگاہ کردیا۔صرف یہی نہیں ریسیپی بتاتے ہوئے شرمیلاخود بھی اسے کبھی مرغی تو کبھی مچھلی کہتی رہیں ۔ایک جگہ انہوں نے کہا انہوں نے اس کی دم کاٹ دی ہے اور ساتھ ہی کہا کہ یہ ریڈ سنیپر(مچھلی کی قسم) ہے۔ اس کے بعد شرمیلا تو ترکیب بتانے لگ گئیں لیکن بوریت سے تنگ سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا موقع مل گیا۔شرمیلا کے اس اقدام سے ان کی بوریت تو پتہ نہیں دور ہوئی یا نہیں البتہ سوشل میڈیا صارفین کو بوریت سے نجات کاایک نیا بہانہ مل گیا بس پھر کیا تھا لوگوں کی بڑی تعداد نے طنز کے نشتروں کا رخ ان کی جانب کرلیا۔فاطمہ منیر نے شرمیلا کی اس کوشش کو اس دہائی کی سب سے بڑی پوسٹ کا ایوارڈ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہی ہیں۔