بریکنگ نیوز: پاکستان کی بڑی کامیابی!!! کورونا کے مریضوں پر کونسی مہلک بیماری کی دوا کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا؟ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کردیا گیا۔میو ہسپتال کے سی او او ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے ، میوہسپتال لاہور میں 15 دن میں 8 مریض

صحتیاب ہوکر گھر جاچکے اور جو مریض صحتیاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا۔ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ہسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے ۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید سٹاک کرلی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوچکی ہے ۔واضح رہے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کیلئے مشروط طور پر ملیریا کی دوا استعمال کرنے کی منظوری دی ہے ۔