You are here
Home > پا کستا ن > روک سکو تو روک لو۔۔۔۔ نواز شریف اور مریم نواز کتنے عرصہ کے لیے پاکستان چھوڑ کر لندن جارہے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آگئی

روک سکو تو روک لو۔۔۔۔ نواز شریف اور مریم نواز کتنے عرصہ کے لیے پاکستان چھوڑ کر لندن جارہے ہیں؟ ناقابل یقین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے کل لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث لندن روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نبیل گبول کا دعوی ہے نواز شریف اور مریم نواز ہمیشہ کیلئے پاکستان کو خیر آباد کہہ کر جا رہے ہیں۔ نیب عدالت میں جاری کیسز کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں سنایا جائے گا۔ اب یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہوگا کہ سزا کی صورت میں نواز شریف اور مریم نواز کو واپس لایا جائے گا یا نہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے۔شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں لہٰذا نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کے لیے لندن جارہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز صبح ساڑھے 9 بجے نجی پرواز سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گی۔ٹکٹ کے مطابق تینوں کی واپسی کے لیے 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔برطانوی ڈاکٹرز، بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔19 مارچ کو بیگم کلثوم نواز کو ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز چیک اپ کے لیے اسپتال لائے تھے جہاں ڈاکٹرز نے 10 گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا تھا۔تاہم دو تین روز قبل کلثوم نواز کو ایک بار پھر ریڈیو تھراپی کےلیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں امکان ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ہفتے رہیں گی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز اپنے شوہر نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں لیکن خرابی صحت کے باعث وہ اب تک حلف نہیں لے سکی ہیں۔)م،ش)

یہ بھی پڑھیں:اکبر بگٹی مرحوم میر ظفراللہ جمالی کو اپنے بیٹوں کا قاتل سمجھتے تھے ، چوہدری شجاعت حسین کی صلح صفائی کی کوششوں پر بلوچ سردار نے کیا خوفناک شرط رکھی جسکا سن کر جمالی صاحب کے پسینے چھوٹ گئے تھے ۔۔ کتاب سچ تو یہ ہے سے ایک خصوصی اقتباس ملاحظہ کیجیے


Top