نواز شریف جیل جائیں گے لندن یا پھر سعودی عرب ۔۔۔؟ نامور شخصیت نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن 2018 کو کسی حادثے کا اندیشہ ہے، الیکشن تاخیر سے نومبر تک بھی ہو سکتے ہیں،
یہ بھی پڑھیں:اکبر بگٹی مرحوم میر ظفراللہ جمالی کو اپنے بیٹوں کا قاتل سمجھتے تھے ، چوہدری شجاعت حسین کی صلح صفائی کی کوششوں پر بلوچ سردار نے کیا خوفناک شرط رکھی جسکا سن کر جمالی صاحب کے پسینے چھوٹ گئے تھے ۔۔ کتاب سچ تو یہ ہے سے ایک خصوصی اقتباس ملاحظہ کیجیے

عام انتخابات 2018کچھ التوا ء سے ہوں گے لیکن جسٹس ثاقب نثار ہی کرائیں گے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر رات کو 2 دفعہ گولی ماری گئی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر سے حمزہ شہباز کا گھر 200 گز سے بھی قریب ہے، گولی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگ سکتی ہے تو شہباز شریف آپ کے گھروں پر بھی لگ سکتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ڈی سی کو پنکھے سے لٹکا کر ماردیا گیا، احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے کیونکہ چار چھ ہفتے میں ان کا فیصلہ آرہا ہے، میں اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نواز شریف جیل جائیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس 62 ون ایف نہیں ہے، منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں نہ کچھ چھپایا، انکم ٹیکس گوشوارے بھی مکمل ہیں،

میں الیکشن کمیشن سے کیس جیتاہوں، فیصلہ میرے خلاف آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابقگزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر آج کچھ دیر کے لیے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومیاسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔(م،ش)
یہ بھی پڑھیں:جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سبھی سیاستدان اپنے جھنڈے سے (ن) لیگ کا ڈنڈا نکال کر کسی اور کا ڈنڈا ڈالنے والے ہیں۔۔۔۔۔یہ عجیب و غریب پیشگوئی کئی ہفتے قبل کس شخصیت نے اور کیوں کی تھی ؟ پڑھیے ایک حیران کن خبر