یا اللہ رحم ….کے پی کے میں کرونا وائرس کی چوتھی ہلاکت، ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد کس قدر تجاوز کر گئی؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی جب کہ ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 1496 تک جا پہنچی ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں یہ

چوتھی اور ملک میں مجموعی طور پر 12 ویں ہلاکت ہے جن میں سے پنجاب میں 5 جبکہ بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔