You are here
Home > پا کستا ن > تبدیلی کے حامی یا مفت خورے : کل لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب میں ایسا کیا واقعہ پیش آ گیا کہ تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بھی شرمسار ہو گئے

تبدیلی کے حامی یا مفت خورے : کل لاہور میں ہونیوالی ایک تقریب میں ایسا کیا واقعہ پیش آ گیا کہ تقریر کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بھی شرمسار ہو گئے

لاہور (ویب ڈیسک) تحر یک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی‘ سنٹرل صدر علیم خان کے خطاب کے دوران کارکنوں نے کھانے پر ہلہ بول دیا‘ انتظامیہ کارکنوں کو روکنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں واپڈ ٹائون گول چکر میں

تحر یک انصاف کے سنٹر ل صدر علیم خان‘ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت دیگر شریک ہوئے۔ تقر یب اس وقت بد نظمی کا شکار ہو گئی جبکہ علیم خان کے خطاب کے دوران ہی کارکنوں نے بغیر کسی انتظار کے کھانے پر ہلہ بول دیا اور اسی دوران جس کے ہاتھ میں جو آیا وہ لیکر بھاگتا رہا ہے اور جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کو روکنے کی ناکام کوششیں کرتے رہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ اگر نیا پاکستان بنانا ہے تو اس میں نیا صوبہ بھی شامل کرنا ہو گا جس سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا 29اپریل کو مینار پاکستان لاہور سے نئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد کا آغاز تاریخی جلسہ عام سے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 20گلبرک کالونی معصوم شاہ روڈ پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شیخ واجد شوکت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب میں کیا جس سے ایم این اے ملک عامر ڈوگر، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، رانا عبد الجبار، اعجاز جنجوعہ، قاضی جاوید اسلم، ملک عتیق الرحمان کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔(ف،م)


Top