جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر کل دو اہم ترین شہروں سے 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔ گرفتار افراد کا قصور کیا نکلا؟ خبر آگئی

ساہیوال (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صوبے کے تمام اتائی ڈاکٹروں کو ایک ہفتے میں گرفتار کرکے رپورٹ پیش کریں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مشیرِصحت

خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو تمام سرکاری اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی پر علمدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مشیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق بیانِ حلفی دیں کہ وہ 30 روز میں اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ مشیرِ صحت نے جواب دیا کہ میں عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔عدالت نے محکمہ صحت کی تمام خالی اسامیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کے بیان کی روشنی میں حکم جاری کیا، چیف سیکرٹری نے عدالت میں مقف پیش کیا کہ الیکشن سے قبل بھرتیاں نہیں کی جاسکتیں تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کو اس حوالے سے استثنا حاصل ہے۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نےپنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ صوبے بھر میں موجود اتائیوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور ایک ہفتے کے اندر اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ چیف جسٹس نے پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ادویات کی بروقت ٹیسٹنگ نہ ہونے پر بھی ازخود نوٹس

یہ خبر پڑھیں : میٹر گھومنے کی دیر تھی کہ۔۔۔ کل گجرانوالہ میں ایک بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے پورے ضلع کی پولیس کا ناک میں دم کر دیا ، آخر ماجرا کیا تھا ؟ جانیے
یہ خبر پڑھیں : ہائے اللہ کہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے اس صدر مملکت کا تذکرہ جنہیں جب اس اعلیٰ ترین عہدے پر تقرری کی خبر دی گئی تو وہ اپنی ران پر چٹکیاں کاٹ کر خود کو یقین دلاتے رہے
یہ خبر پڑھیں : میاں صاحب : ہن آرام جے ۔۔۔۔۔۔ لندن فلیٹس میں لوٹے جانیوالے مزوں کی قیمت شریف خاندان کس طرح چکائے گا ؟ کالم نگار ایاز امیر نے تو شریفوں کو ڈرا دینے والی باتیں کر ڈالیں
کیس کی سماعت کی، لیبارٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ اب تک 1300 ادویات میں سے 1077 کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے اور صرف 270 ادویات کی ٹسیٹنگ مکمل ہونا باقی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ نامکمل ٹیسٹنگ والی ادویات کو 6 ہفتوں میں مکمل کیا جائے جب کہ ہرنئی آنے والی دوا کی 30 یوم میں ٹیسٹنگ مکمل کرکے اسپتالوں کو فراہم کی جائے۔ (ف،م)