بیرون ممالک سے پاکستان آنے پرمکمل پابندی۔۔۔ لیکن جو پاکستان کے لیے نکل چکے ہیں ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا ؟ حکومت پاکستا ن نے ناقابل یقین فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی 4 ممالک کے ایئر پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں ان کے مسئلے کا اگلے چند گھنٹوں میں حل نکال لیا جائے گا۔مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کل شام 8 بجے سے پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو 2 ہفتوں کیلئے معطل کردیا ہے، یہ پابندی 4 اپریل شام 8 بجے تک برقرار رہے گی۔ جو لوگ ٹرانزٹ میں تھے اور اس پابندی کی وجہ سے4 ممالک متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ ، ترکی اور قطر میں پھنسے ہوئے ہیں، حکومت پاکستان تمام ایئر لائنز اور ان ممالک کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، اس کا بہت جلد حل نکلے گا، اگلے کچھ گھنٹوں میں ان چیزوں کی وضاحت ہوجائے گی ، جن لوگوں نے پاکستان آنا ہے وہ پاکستان آجائیں گے اور جنہوں نے واپس جانا ہے وہ واپس چلے جائیں گے، ہمارے سفارتخانے ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔معید یوسف نے کہا کہ پوری قوم کی منت کرتا ہوں کہ ہم نے کل 2 ہفتے کیلئے پروازوں کے تعطل کا اعلان کردیا، چاہے آپ کو کوئی ایئر لائن کہے یا آپ کی کوئی مجبور ی ہو ، آپ ایئر پورٹ کی طرف نہ جائیں ، ہم بار بار ٹرانزٹ میں پھنسے لوگوں کیلئے سہولیات مہیا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے ملکوں میں رہیں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں ، 2 ہفتے تک انہی ممالک میں رہیں تاکہ ہم انتظامات مکمل کرسکیں۔