وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد کس شرح سے بڑھ رہی ہے ؟ سرکاری اعداد و شمار جاری، پاکستانی اللہ کی پناہ مانگنے لگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 646 ہوگئی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے

بتایا کہ دنیا بھر میں 188 ممالک میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ 95 ہزار لوگ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کرونا وائرس کے 5 ہزار 649 مشتبہ کیسز ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں ایک ہزار 604 کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو بیرون ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں یا ان کا کرونا وائرس کے کسی مریض سے رابطہ ہوا ہے، ان لوگوں کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 646 ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں 112 کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے152 کیسز پنجاب، 292 سندھ، 31 خیبر پختونخوا، 104 بلوچستان، 55 گلگت، اسلام آباد میں 11 اور آزاد جموں و کشمیر میں 01 ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کرونا وائرس کے اعداد و شمار دینے والی سرکاری ویب سائٹ covid.gov.pk کو اب ہر گھنٹے بعد ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔