کورونا وائرس کا پھیلاؤ۔۔!! اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی سُنی گئی، رہائی کا فیصلہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اڈیالہ جیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دس سال سے کم سزا کے انڈر ٹرائل قیدیوں

کی ضمانت پر رہائی پر غور کیا جا رہا ہے ۔1362 قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 1362قیدیوں کی ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ 18 ہزار 815 افراد متاثر اور 8 ہزار 810 افراد ہلاک ہوچکے ہیں وائرس کے خوف سے دنیا کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاﺅن جاری ہے. عالمی ادارہِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے 170 ممالک میں 205000 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور مختلف اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں دس سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک میں چین پہلے نمبر پر ہے جہاں 81,102 افراد اس وائرس سے متاثرہوئے‘دوسرے نمبرپراٹلی ہے جہاں 35,713 افراد‘ایران 17,361مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر‘سپین 13,910 افراد کے ساتھ چوتھے‘جرمنی 12,327کے ساتھ پانچویں‘فرانس 9,134 افراد کے ساتھ چھٹے‘جنوبی کوریا 8,413 کے ساتھ ساتویں‘امریکہ 7,757 افراد کے ساتھ آٹھویں‘سوئٹرزلینڈ 3,028کے ساتھ نویں جبکہ برطانیہ 2,626 مریضوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے.امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 11 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی جو تمام امریکی ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے‘ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں لائف کیئر سینٹر میں ہوئیں جو واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں ایک نرسنگ ہوم ہے اس نرسنگ ہوم میں اب تک 35 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ امریکا میں رپورٹ ہونے والی پہلی ہلاکت بھی اسی نرسنگ ہوم میں ہوئی تھی مجموعی طور پر امریکا میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 415 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 150 افراد اس وائرس سے ہلاک اور 106 صحت یاب ہوچکے ہیں.