افواہیں سچ ثابت۔۔!!علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے کون نکلے؟ تصاویر منظر عام پر

لاہور( نیوز ڈیسک)علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ کون ہیں اور علامہ ناصر مدنی پر انہوں نے کیوں تشدد کیا؟تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنیوالے غلام ربانی، علی عباس اور محمد الیاس ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کیا اور ملزمان سے دو گنز اور ایک

پستول برآمد کیا۔علامہ ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ان میں سےایک ملزم غلام ربانی کو ایک معروف پیر صاحب کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہ پیر صاحب کے بہت بڑے مرید ہیں۔

جس کا کچھ دن پہلے علامہ ناصر مدنی نے اپنے ایک بیان میں مذاق اڑایا تھا اور انہیں پھونکوں والی سرکار کہہ کر مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس چین میں پھیلا ہے، چین جاکر پھونکیں مارو۔ اب تمہاری پھونکیں اب کام نہیں آئیں گی تو کب آئیں گی۔سوشل میدیا صارفین کی اکثریت کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کی وجہ یہ ویڈیو بنی جس میں وہ ایک پیر صاحب کا مذاق اڑارہے ہیں ۔ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماء پر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا۔