پاکستانی روپے کا زبردست کم بیک۔۔!! راتو رات ڈالر کو کمر توڑ جھٹکا۔۔۔۔۔سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) کاروباری دنیا سے اچھی خبریہ ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوا ہے۔ کاروبار ی ہفتے کے تیسرے روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوگئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.42سے کم ہوکر 158.25 روپے کا ہوگیا ہے۔اگر سٹا ک ایکسچینج کی بات کریں

تو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی ہے 100انڈیکس میں شدید کمی کے باعث ٹریڈنگ روک دی گئی۔آٹھ کاروباری دنوں میں سٹاک مارکیٹ کو پانچویں بار روکا گیا۔سٹاک مارکیٹ میں 16ہزار 82پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار کا لیول بھی ٹوٹ گیا اور 100انڈیکس 30,932.97 پوائنٹس پر آگیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ اور معاشی اثرات سے نبرد آزما ممالک کی مدد کے لیے 10 کھرب ڈالر قرضہ دینے کے لیے تیار ہے۔علاوہ ازیں امریکانے بھی معیشت کو کورونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف رکن ممالک کے لیے 10 کھرب ڈالر کے قرض دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاع کی پہلی لائن کے طور پر فنڈز تیزرفتاری سے جاری کیے جائیں گے تاکہ بیلس آف پے منٹ سے دوچار ممالک کی مدد کی جا سکے۔کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ مذکورہ فنڈ ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک اور کم آمدنی والے رکن ممالک کے لیے 10 ارب ڈالر صفر شرح سود پر مشتمل ہوگا۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ بہت سے معاملات میں یہ انتظامات بحران کا شکار اور مالی اعانت کے حق دار ممالک کو سہارا دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 ممالک کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا آنے والے دنوں میں ان کی ضرورت پوری کردی جائے گی۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے کہا کہ سی سی آر ٹی فنڈز غریب ترین ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔