بریکنگ نیوز: جس نے سب سے زیادہ بدنام کیا اسے ہی نواز دیا گیا۔۔۔ فیاض الحسن چوہانے کس خاتون کو اپنی اسسٹینٹ کےعہدے سے نواز دیا ؟ سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ممتاز کالم نگار مہر تارڑ کو میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا۔ مہر تارڑ بطور فوکل پرسن وزیرِ اطلاعات برائے انگریزی اخبارات حکومتی پالیسیاں اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ مہر تارڑ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔یادرہے کہ


جس وقت فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات اور وزیر ثقافت کا عہدہ دیا تو انہوں نے اداکارہ نرگس سے متعلق طنزیہ ریمارکس دئیے۔اپنے نئے باس فیاض الحسن چوہان پر مہر تارڑ خوب برسی تھیں اور اس وقت کہا تھا کہ کیا یہ نئے وزیر ثقافت کا تازہ ترین بیان ہے؟ جہاں وہ ایک عورت کی توہین کررہا ہے: نرگس کو حاجی نرگس بنادوں گا۔مہر تارڑ نے مزید کہا تھا کہ یہ شخص کون ہے اور اسے کس نے لوگوں کی اخلاقیات کا ٹھیکیدار بنایا ہے؟ اسے یہ وزارت جیسا عہدہ کیسے دیدیا گیا ؟واضح رہے کہ مہر تارڑ کی فیملی تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور انکے بھیتجے مامون تارڑ الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں اور مہر تارڑ بھی تحریک انصاف کی سپورٹرز میں شمار ہوتی ہیں۔