بریکنگ نیوز: صدرمملکت کااچانک دورہ چین، اندرونی کہانی سامنے آتے ہی ہر پاکستانی عش عش کر اٹھا

لاہور(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دورہ چین کورونا وائرس کے تدارک کیلئے بڑا مفید ہوگا، صدر مملکت چینی حکام سے ملکر کورونا وائرس کے خلاف اہم ٹپس بھی لیں گے، چین نے صرف3 ماہ میں کورونا وائرس پر قابو پا کردنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ نے بھی چینی اقدامات کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، صدر عارف علوی اپنے دورے میں چینی ہم منصب اور دیگر قیادت سے ملاقاتوں میں چین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے بات چیت کریں گے۔چینی طبی ماہرین نے صرف تین ماہ میں کورونا وائرس کا زور توڑ دیا ہے۔ چینی حکومت کے بروقت اقدامات اور چینی طبی ماہرین کی صلاحیتوں کے باعث چین میں کورونا وائرس کو جس طرح کنٹرول کیا گیا ہے، اس پر دنیا چین کی صلاحیتوں کی تعریف کررہی ہے۔چینی اقدامات کے نتیجے میں آج چین میں 24 گھنٹوں میں صرف 16 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 14ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 3 ہزار213 ہو گئی ہے۔جبکہ چین میں 24 گھنٹوں میں 16 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار860 ہوگئی ہے جبکہ چین میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر 67 ہزار 749 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسی طرح چین میں کورونا وائرس سے 9 ہزار898 متاثرین کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی چین روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے کورونا کی بڑی وباء کا مقابلہ کیا ہے جس کو ہم سراہتے ہیں ، یہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم بھی چین کے تجربہ سے سیکھ کر کورونا کی وباء سے بچاؤ کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں وہ کورونا وائرس کی وباء سے چین میں ہونے والے جانی نقصانات پر چینی قیادت سے تعزیت کا بھی اظہار کریں گے۔ واضح رہے حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہی اقدامات کے باعث فی الحال مقامی سطح پر کورونا وائرس کنٹرول میں ہے۔ ابھی تک پاکستان میں رپورٹ کیسز کا تعلق ٹریول ہسٹری سے ہے، یہ لوگوں نے بیرون ملک کا دورہ کرچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 103، خیبرپختونخوا 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3 اورپنجاب میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔