اس محفل میں عورتوں اور مردوں کی بات کی جائے تو بہتر ہے ورنہ۔۔۔۔۔ لائیو شو میں بلاول بھٹو اور عورت مارچ کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر نے انوکھا جواب دے کر سب کو حیران کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) خلیل الرحمان قمر نے کچھ دن قبل ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں خاتون سماجی کارکن ماروی سرمد کو گالی دی تھی جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کچھ لوگ ان کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں تو کچھ لوگ ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔اسی موضوع پر

لاہور میں ایک نشست کا اہتمام ہوا جس میں معروف ادیب خلیل الرحمان قمر نے کچھ صحافیوں سے ملاقات کی۔ملاقا ت کے دوران جب ایک صحافی نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو نے بھی عورت مارچ کی حمایت کی ہے اور وہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے پہلے اس بات کو مذاق میں اڑا دیا لیکن بعد میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس محفل کا اہتمام مردوں اور خواتین کے موضوع پر کیا ہے، مردوں اور خواتین پر ہی بات ہو تو مناسب ہو گا۔ کہا جا رہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے بہت زیادہ عجیب رویہ اپنایا جا رہا ہے۔انہیں مختلف مقاما ت پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے گرمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ کے موضوع پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماروی سرمد سے تلخ کلامی کرتے ہوئے انہیں گالی دی تھی جس کے بعد کچھ لوگ ان کی حمایت میں ہیں تو کچھ ان کی مخالفت میں۔سوشل میڈیا پر ہر طرف خلیل الرحمان قمر کا موضوع زیر بحث ہے۔گزشتہ روز عورت مارچ کے حوالے سے لاہور میں صحافیوں کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقا ت کے دوران جب ایک صحافی نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو نے بھی عورت مارچ کی حمایت کی ہے اور وہ ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں، اس پر آپ کا کیا موقف ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے پہلے اس بات کو مذاق میں اڑا دیا لیکن بعد میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس محفل کا اہتمام مردوں اور خواتین کے موضوع پر کیا ہے، مردوں اور خواتین پر ہی بات ہو تو مناسب ہو گا۔