رؤف کلاسرا’ صحافتی تاریخ‘ میں اَمر۔۔!! سینئر صحافی کس سے ملنے امریکہ جا پہنچے؟ پورا ملک عش عش کر اُٹھا

لاہور( نیوز ڈیسک) رؤف کلاسرا کینسر کی سٹیج فور کے مریض سے ملنے خاص طور پر امریکا چلے گئے، کینسر کے علاج کی غرض سے پچھلے ڈیڑھ سالوں میں امریکہ میں مقیم عبد اللہ نے خواہش کی تھی کہ وہ سینئر صحافی رؤف کلاسرا سے ملنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی

رؤف کلاسرا کا شاندار اقدام ، ڈیڑھ سال سے کینسر کے علاج کی غرض سے امریکا میں مقیم عبدالله نے رؤف کلاسرا سے ملنی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔معروف صحافی اور تجزیہ نگار رؤف کلاسرا ایک کینسر کے مریض کی خواہش پر اسے ملنے امریکا چلے گئے۔حال ہی میں بنائے گئے اپنے ویڈیو بلاگ میں رؤف کلاسرا نے بتایا کہ عبدالله سے انکا کافی پرانا تعلق ہے، نوجوان عبدالله پچھلے ڈیڑھ سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہا ہے۔معروف صحافی شاہین صہبائی کے بیٹے ڈاکٹر عاصم صہبائی کے پاس زیر علاج عبدالله نے چند دن پہلے رؤف کلاسرا سے رابطہ کر کے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے رؤف کلاسرا نے پورا کر دیا۔ رؤف کلاسرا سے بات کرتے ہوئے عبدالله کا کہنا تھاکہ وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کینسر کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کسی بھی اسٹیج پر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔اپنے معالج ڈاکٹر عاصم کے بارے میں عبدالله کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مجھے بالکل چھوٹے بھائیوں کی طرح رکھتے ہیں انہوں نے نا صرف میرا علاج کیا ہے بلکہ میری خواہش پر انگلش لینگویج کا دو ماہ کا ڈپلوما بھی کروایا ہے۔ رؤف کلاسرا کی عبداللہ سے ملاقات کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں:

یاد رہےکہ عبدالله اسٹیج 4 کینسر کے مریض ہیں لیکن انکے حوصلے بلند ہیں۔