بریکنگ نیوز: بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری۔۔!! پنجاب پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی 10 ہزار 633 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر سے رواں برس ریٹائر ہونیوالوں اور پہلے سے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے

گرین سگنل ملنے پر قواعد و ضوابط کی روشنی میں کام کو آگے بڑھایا جائیگا۔ ادھر رواں سال31 دسمبر تک ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کی فہرستیں الگ سے فراہم کرنیکا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ اور آپریشنل امور کے لیے 548 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق پنجاب پولیس میں 10,633 منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ پولیس میں اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولنگ و آپریشنل امور کیلئے 548 گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اعزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ پورے صوبے میں 101 تھانوں کی اپنی عمارتیں بنائی جائیں گی جن میں سے 45 زیر تعمیر تھانوں کی عمارتوں کو رواں برس مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کی اپنی زمینوں پر تعمیر کیلئے سرکاری اراضی جلد محکمہ پولیس کو منتقل کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پولیس میں وسائل کی کمی دور کرنے اور استعداد کار بڑھانے کیلئے مرحلہ وار49 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پولیس کو تقریباً 6ارب سے زائد فراہم کی جائے گی۔ پولیس کو جدید کمیونیکیشن آلات اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ پولیس میں میرٹ پر بھرتی کیلئے صاف شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے۔ محکمہ پولیس کی 45 جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ محکمہ پولیس میں جاری سکیموں کیلئے مرحلہ وار 6 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نئے ترقیاتی منصوبوں پر مرحلہ وار 7 ارب 75 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔