پاکستان میں کورونا وائرس کے دونوں مریض مکمل طور پر صحت یاب ۔۔۔ پاکستانیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے جب کہ مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے

گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس چین کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو وبا قرار دینے پر غوربھی شروع کردیا۔واضح رہے کہ کراچی اور اسلام آباد کے رہائشی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہوں نے ایران کا سفرکیا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے تاہم بیرون ممالک ان میں اضافہ تشویشناک ہے، اٹلی کی وجہ سے 14 اور ایران کی وجہ سے 11 ممالک میں کرونا وائرس منتقل ہوا۔کرونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کووِڈ 19 کے 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ ایک ماہ کی کم ترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں مجموعی طور پر 78 ہزار 959 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 791 ہوچکی ہے۔ چین کے علاوہ کرونا وائرس 49 ممالک تک پھیل چکا ہے جہاں اس کے 4 ہزار 351 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ جمعرات کے روز ڈنمارک، ایسٹونیا، لتھوانیا، نیدر لینڈز اور نائجیریا وہ ممالک تھے جن میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، ان تمام کیسز کا تعلق اٹلی سے ہے۔ڈاکٹر ٹیڈ روز کے مطابق اٹلی سے 14 ممالک میں کرونا وائرس کے 24 کیسز منتقل ہوئے ہیں جبکہ ایران سے 11 ممالک میں کووِڈ 19 کے 97 کیسز منتقل ہوئے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران متاثرین اور متاثرہ ممالک کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔