شکریہ قائداعظم!شکریہ عمران خان۔۔!! پاکستان کے واحد سکھ صحافی ہرمیت سنگھ نے برصغیر کے مستقبل کا نقشہ کھینچ دیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان کے واحد سکھ اینکر و صحافی ہرمیت سنگھ کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور جس طرح سے باقی دنیا کے لوگ پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں ہم بھی اسی طرح ہی مکمل مذہبی آزادی اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں، آپ لوگ بھی

پاکستان میں آئیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، ہماری بانہیں اور دل کے دروازے ہمیشہ کھلے ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت میں ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کو کیوں منتخب کیا؟ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہرمیت سنگھ نے کہا کہ احمد آبادمیں ڈونلڈ ٹرمپ کا جلسہ رکھنے کا مقصدگجرات میں مسلم کش فسادات کی وجہ سے بھارت کے خراب تاثر کو درست کرنا تھا اور یہ ظاہر کروانا تھا کہ ہندواور مسلمان مل جل کر رہتے ہیں اور یہ علاقہ پر امن ہے، اور دوسری وجہ دہلی میں شہریت بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور وہاں لاکھوں کا مجمع جمع ہے، ایسی صورت حال میں ٹرمپ کے جلسے کو احمد آباد میں منعقد کروایا گیا۔ایک سوال کے جواب میں ہرمیت سنگھ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں اقلیتوں کے محفوظ نہ ہونے کا جو پراپیگنڈہ شروع کیا تھا وہ غلط ہے، ہم لوگ یہاں مکمل مذہبی آزادی اور مکمل حقوق کے ساتھ پر امن زندگی بسر کر رہے ہیں۔ہرمیت سنگھ نے تمام دنیا کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور جس طرح سے باقی دنیا کے لوگ پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں ہم بھی اسی طرح ہی مکمل مذہبی آزادی اور پر امن طریقے سے رہ رہے ہیں، آپ لوگ بھی پاکستان میں آئیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، ہماری بانہیں اور دل کے دروازے ہمیشہ کھلے ملیں گے۔