چوہدری نثار لندن سے پاکستان روانہ ،کیا ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی؟سابق وزیر داخلہ نے ملکی سیاست میں نیا پنڈورہ باکس کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار برطانیہ سے واپس پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ۔اس موقع پر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ معمول کا چیک اپ کرانے لندن آیا تھا جس کے بعد اب واپس جا رہا ہوں ۔شریف برادران کے ساتھ ملاقات سے

متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف سے ملاقات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ آج نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا تھاکہ چوہدری نثار نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑا، اگر وہ اس بات کا جواز پیش کرسکتے ہیں تو ان کے ساتھ بات ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے 2018 کا الیکشن بطور آزاد امیدوار لڑا، انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کا فیصلہ درست تھا یا غلط تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سے اپنے راستے جدا کرلیے ہیں، جب پارٹی مشکل میں تھی تو انہوں نے اپنے راستے جدا کرلیے، اگر وہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے کا جواز پیش کرسکیں تو بات ہوسکتی ہے۔