پی ٹی آئی ، (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی۔۔۔!!!آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) کیا تحریک انصاف کی مقبولیت واقعی گرگئی ہے؟ ن لیگ لیڈ کررہی ہے؟ نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ” آر پی پول” نامی کمپنی کی جانب سے کرائے گےئے سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سنا دیا ہے، سروے کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت نیچے


آگئی ہے اور ن لیگ مقبولیت میں تحریک انصاف سے آگے ہے۔اس پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ کو 106، تحریک انصاف کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔لوگوں کا کس جماعت کی طرف کتنا رجحان ہے؟ اس پول کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کتنی ہے؟ اس سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا۔ اسی طرح اس کمپنی نے مختلف ضمنی الیکشن سے پہلے سروے کروائے جو کم و بیش ٹھیک نکلے۔اب تحریک انصاف کی مقبولیت میں اگر کمی ہوئی ہے تو اسکی وجہ شاید تحریک انصاف کی پالیسیاں ، مہنگائی، معیشت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی ہے۔