فضائی آپریشن معطل۔۔۔!!! پاکستان نے 2 ممالک کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے جاپان اور چین کیلئے فلائٹ آپریشن 15 مارچ تک معطل کردیا۔چین اور جاپان میں کرونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر پی آئی اے نے پاکستان سے چین اور ٹوکیو کے لئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا جاپان اورچین کیلئے فضائی آپریشن 15مارچ تک معطل رہے گا۔ 15 مارچ کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی یا معطلی میں توسیع کا فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے کے واضح کیا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی پروازیں بیجنگ اور ٹوکیو نہیں جائیں گی، صورتحال کے پیش نظر بیجنگ اور ٹوکیو جانے والے مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی گئی ہے ۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے اثرات یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی صورت میں دیکھے جا سکتے ہیں۔گذشتہ ایک ماہ میں عالمی منڈی سے ڈیزل خریداری 13 روپے 30 پیسے کم قیمت پر ہوئی ہے، پیٹرول خریداری کا اوسط ساڑھے 7 روپے سے 8 روپے لیٹر کم رہا ہے۔یکم مارچ سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کا امکان موجود ہے۔ماہرین کے مطابق بجٹ خسارے اور عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کے سبب حکومت پورا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے صرف 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ، امریکی خام تیک لی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔کورونا وائرس اب تک دنیا کے 29 ممالک میں پھیل چکا ہے اور سب سے زیادہ اموات چین میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 77 ہزار 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور 2592 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں،اس کے علاوہ ایران، عراق، اٹلی، جنوبی کوریا، افغانستان، جاپان و دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔