نواز شریف سے خفیہ ملاقاتی کیپٹن ہمایوں جمیل میٹرک پاس لیکن میاں صاحب نے انہیں کس اہم عہدے سے نوازا تھا؟ سالوں بعد ہونے والے انکشافات نے ن لیگ کے چھکے چھڑا دیے

لاہور(ویب ڈیسک) لندن میں علاج کی غرض سےموجودسابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےقائدمیاں نوازشریف سےگذشتہ روز’’خفیہ ملاقات ‘ ‘ کرنے والے قومی ائیر لائن کے پائلٹ کیپٹن ہمایوں جمیل کون ہیں اور نواز شریف سے ان کا کیا تعلق ہے؟2013 کی ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ایک شخص نے چہرہ چھپا کر 40 منٹ پر محیط خفیہ ملاقات کی تھی جس کےبعدنجی ٹی وی پرخبرنشرہونےکےبعدسوشل میڈیا پربھانت بھانت کی افواہوں کابازار گرم ہو گیا تاہم آج معروف تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ نےانکشاف کیا کہ خفیہ ملاقات کرنے والا شخص قومی ائیر لائن کا پائلٹ ہے جبکہ بعد ازاں مذکورہ شخص کا نام بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق جس شخص کو شہباز شریف اپنی گاڑی میں بٹھا کر بڑے میاں صاحب سے ملاقات کروانے کے لئے لائے اُس کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے ۔اب مذکورہ پائلٹ کے بارے میں2013 کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ نے 2013 میں ایک رپورٹ نشر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم بننے کے بعد پی آئی اے میں میرٹ کے خلاف جاتے ہوئے اپنے دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے ایک چہیتے میٹرک پاس پائلٹ ہمایوں جمیل کو پی آئی اے کا نیا ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشن مقرر کر دیا تھا ،کیپٹن ہمایوں جمیل کی اہلیت صرف یہ تھی کہ وہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو زبردست پروٹوکول فراہم کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ کیپٹن ہمایوں جمیل کا تقرر سراسر غیر قانونی تھا ،اسامی نہ ہونے کے باوجود کیپٹن ہمایوں کے لئے یہ عہدہ خاص طور پر تخلیق کیا گیا جو کہ سپریم کورٹ کے دو عہدے نہ رکھنے کے حکم کی بھی صریح خلاف ورزی تھا ،کیپٹن ہمایوں نے میاں نواز شریف کی اس دریا دلی کے نتیجے میں ایک طرف طیارہ اڑا کر لاکھوں روپے تنخواہ پائی تو دوسری طرف ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے مزے الگ سے لئے ۔دوسری طرف لندن میں موجود سینئر صحافی اظہر جاوید نے سوشل میڈیا پر کیپٹن ہمایوں جمیل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏کیا یہی ہے وہ شخص جس کی ایک ملاقات نے پورے پاکستان میں تھر تھلی مچادی, ایک ذاتی ملاقات کو پتہ نہیں کیا کیا رنگ دیا گیا? کیپٹن ہمایوں پی آئی اے کے پائلٹ اور شریف فیملی کے پرانے دوست ہیں، 2007 میں لندن سے جلاوطنی سے واپسی پر بھی اس پرواز کے کپتان تھے سازش ڈھونڈنے والے اب کیا کہتے ہیں؟۔