بلاول کو زرداری کی بجائے بھٹو لکھنے والے تاریخ کیا جانیں۔۔۔؟؟؟ تُرکوں نے 600 سال ہندوستان پر حکومت کی، شیری رحمان کی عمران خان پر تنقید، پی پی رہنماء کو سر ِعام آئینہ دکھا دیا گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ترک صدر کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کے پاکستان آنے کی ہمیں خوشی اس لیے بھی ہوئی ہے کیونکہ تُرکوں نے ہندوستان پر 600 سال تک حکومت کر رکھی ہے، عمران خان کے اس بیان کو سیاق و سباق سے

ہٹ کر لیا گیا اور سوشل میڈیا پر ایک خاص گروہ کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ شروع، تنقیدی سلسلے میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء شیری رحمان بھی شامل ہوئیں اور وزیر اعظم عمران خان کو اچھی خاصی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ کیا؟ تُرکوں نے ہندوستان پر حکومت کی تھی؟ کب؟ عمران خان نے کہیں مغلوں کو تُرک تو نہیں سمجھ لیا؟‘‘۔

شیری رحمان کے اس بیان پر تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سالار سلطان زئی بھی میدان میں آگئے اور شیری رحمان کو آئینہ دکھا دیا ، شیری رحمان کو جواب دیتے ہوئے سالار سلطان زئی کا کہنا تھا کہ ’’مغلوں کے جدامجد ظہیرالدین بابر بن عمر شیخ بن ابو سعید مرزا کا نسب تیمور سےجاملتاتھا۔ تیرویں پیڑی میں بابر کی نسل ڈائریکٹ چنگیز خان سےملتی ہے اور تمام مورخ چنگیز کو منگول (مغل) ترک لکھتی ہے۔بلاول کو زرداری کےبجائے بھٹو لکھنے والے تاریخ کیا جانینگے؟‘‘