بریکنگ نیوز: پاکستان روس اور چائنا : ایک پیج پر ہونے کے حوالے سے بننے والی نئی تکون نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

بیجنگ (ویب ڈیسک)چینی عوام نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں پاکستان کے تعاون اور مکمل حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے،چین کے ٹویٹر نما سینا ویبو ہیش ٹیگ پر شکریہ پاکستان اور روس راتوں رات ہٹ ہو چکا ہے، اس ٹرینڈنگ ٹاپک پر61000بار گفتگو ہوئی اور250ملین بار پڑھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی عوام نے پاکستان کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ہیش ٹیگ پر کہا ہے کہ ”شکریہ پاکستان اور روس“ ۔یہ ہش ٹیگ چین کے ٹویٹر نما سینا ویبو پر راتوں رات ہٹ ہوچکا ہے۔یہ ہیش ٹیگ چینی عوام کے اظہار تشکر کی عکاسی کرتا ہے ۔ گوواڑ پرو اپلی کیشن کے مطابق جدید ترین ٹرینڈنگ ٹاپک پر اب تک 61ہزاربار گفتگو ہوئی ہے اور اب تک 250ملین بار پڑھا گیا ہے۔جیسا کہ بہت سے چینی نیٹینز نے اس بات کا اظہار کیا کہ ، وہ ناقابل یقین حد تک شکر گزار اور خوش ہیں کہ پاکستانی بھائی اس وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ وہ اس وبا سے لڑنے میں چین کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے پر راضی ہیں۔کچھ لوگوں نے”انتہائی محتاج دوست واقعی دوست ہے” کے سب سے مشہور پوسٹ پر بات چیت میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا ۔ اسے21ہزار855بار شیئر کیا اور14409تبصرے کیے۔