وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔ ترک صدر طیب اردگان کا دورہ ختم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان سے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا گیا

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکومت سے یہ ملک نہیں چلتا تو اس ملک کی جان چھوڑیں،عوام کے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اس ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں،موجودہ حکومت نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،

قوم کو پچاس ہزار دوکانیں کھولنے کا کہہ کر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جا رہا ہے، پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ویڈیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آٹے اور چینی کا بحران، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ اور معیشت کی گروتھ کو ناکام پالیسیوں کی وجہ سے تباہ کرنے کے بعداب عمران نیازی صاحب نے قوم کو نئی امید دی ہے کہ میں 50ہزار دوکانیں کھولوں گا، جہاں سے پرچون کی روزمرہ کی اشیاء لوگوں کو مہیا ہونگی اور ہر دوکان کو پانچ لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا یعنی کل25ارب روپے کی بات کر رہے ہیں یہ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے،کب وہ دوکانیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات کا یہ حل نہیں ہے،عوام کے ساتھ ایک اور جھوٹا وعدہ کیا جا رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ کہا ہے کہ 15ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو مہیا کی جائے گی، وزیراعظم کو مشورے دینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں، اس طرح یہ مسائل کا حل نہیں ہے، یوٹیلیٹی سٹورز میں قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،حکومت کواس نہج پر لے گئے ہیں جہاں اس کو باہر نکالنا 2013سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پھلتی پھولتی معیشت پی ٹی آئی کے سپرد کی انہوں نے غلط تجربے کر کے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، انڈسٹری کا گلہ گھونٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے سات ماہ میں تقریباً چار فیصد سے بھی کم برآمدات میں اضافہ کیا، غربت میں 8فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت سے یہ ملک نہیں چلتا تو اس ملک کی جان چھوڑیں، 22کروڑ عوام کی جان چھوڑیں اور مہربانی کر کے دوبارہ الیکشن کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اس ملک میں دوبارہ الیکشن ہوں۔