نوجوان نسل کےروشن مستقبل کی دعوے دار حکومت آن لائن لاکھوں ڈالرز کمانے والے پاکستانیوں سے اچانک کیوں چلنے لگی ؟سینئر صحافی نے عوام دشمن پالیسی کا پردہ چاک کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ررئوف کلاسرا نے سوشل میڈیا کے حوالے سےحکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وہ اپنے ایک پیغام میں کہتے ہیں کہ یوٹیوب والے ڈالرز کما کر پاکستان لا رہے ہیں جو خان صاحب اور ان کے وزیروں کے بیرونی

ملک دوروں پر خرچ ہوتے ہیں۔آئی ایم ایف سے ڈالرز لینے کےلئے لیٹ جاتے ہیں۔یوٹیوبرز تو مفت پاکستان کو ڈالرز دے رہے ہیں۔یہ پہلی حکومت جو ڈالرز پاکستان لانے والوں کی دشمن بن گئی ہے۔ جلن اور حسد کی حد ہوتی ہے۔