پاکستان پر ڈالروں کی برسات۔۔۔!!! ترک صدر نے وہ اعلان کر دیا جس کا سب کو انتظار تھا، پوری قوم خوشی سے نہال ہوگئی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معزز ممان ترک صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ خطاب کیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ

صادق سنجرانی سمیت اعلیٰ شخصیات نے معزز مہمان کا ایوان بالا میں استقبال کیا، اپنے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھا رہا ہے، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اعلان کیا گیا، علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں ترکی نے بھرپور موقف اپنایا،بھارت کے یکطرفہ اقدام سے کشمیری بھائیوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حیثیت ہمارے لیے وہی ہے جو ترک عوام کے لیے چنا قلعے کی تھی۔ترک صدر نے کہا کہ ،کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو پاکستان کے لیے ہے،مسئلہ کشمیر کا حل انصاف ہے۔طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ٹرمپ کی طرف سے صدی کے منصوبے سے تباہی کا منصوبہ پیش کرنے کی سب سے زیادہ مخالفت ہم نے کی۔فلسطین قبرص اور کشمیر و دیگر مسائل حل کے لیے ہیں۔خاص طور پر ٹرمپ اسرائیل کے درمیان القدس پر قبضے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا منصوبہ امن کا منصوبہ نہیں۔ ہم 40 لاکھ شامیوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔40ملین ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کر رہے ہیں۔لیبیا سے لے کر یمن تک ترکی کا اولین مقصد خون اور آنسو کا سدباب کرنا ہے۔ خیال رہے کہ معزز مہمان آج شام آٹھ بجے اپنا دوروزہ مکمل کر کے ترکی روانہ ہوجائیں گے۔ اس دورے میں انہوں نے پاکستان کے لیے بہت سے اعلانات کیے ہیں۔