بالآخر اللہ نے کپتان کی لاج رکھ لی۔۔۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں کتنے ارب کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ پاکستانیوں کوبڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزیبی اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبدالعزیزالنیادی نے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ و ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں باہم دلچسپی کے امور ، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری اور تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سردار تنویر الیاس خان

نے یو اے ای کے سفیر کو بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مربوط نظام تشکیل دیا جا چکا اور اب پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی زون بنائے جا رہے ہیں جس کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور مستقبل میں پاکستان میں آنے والی سرمایہ کاری نا صرف محفوظ ہو گی بلکہ منافع بخش بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم ثقافت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور ہمارا ملت اسلامیہ کا نا ختم ہونے والا ایک رشتہ ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزیبی نے بتایا کہ امارات کی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن میں کئی بڑے بزنس گروپ بھی ہیں، مستقبل میں ہم متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے راغب کریں گے جس میں انہیں خاطر خواہ فائدہ بھی ہو گا اور پاکستان میں روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے،سیاحت کے حوالے سے پاکستان اس خطے میں جنت کی حیثیت رکھتا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ قدرتی آفات زلزلہ کے بعد کشمیری اور پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے ہماری حکومت نے کئی منصوبے شروع کئے جن میں ہسپتال ، تعلیمی ادارے اور مساجد شامل تھیں، راولپنڈی ، مظفر آباد اور راولا کوٹ میں بنائے گئے ہسپتال قابل ذکر ہیں،مظفر آباد شہر میں 6 منصوبے مکمل کئے گئے ،اسی طرح جنوبی پنجاب میں بھی فلاحی کاموں کے کئی منصوبے چل رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے سردار تنویر الیاس کی پنجاب میں سرمایہ کاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں سے آپ نے کئی سرمایہ کاروں کو ذاتی خرچ پر پاکستان بلوا کر اس جانب راغب کیا ہے،اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اماراتی سرمایہ کار خاصی رغبت رکھتے ہیں اور بعض عنقریب ہی اس حوالے سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری شروع کر دیں گے۔ اس موقع پر سابقہ نیول چیف ایڈمرل عبدالعزیز مرزا، سردار گروپ کے سی او سردار یاسر الیاس خان، چیئرمین سٹیزن ڈویلپر ایسوسی ایشن اور چیئرمین معروف ہسپتال چوہدری نصیر احمد اور سردار عمر تنویر بھی موجود تھے۔