کامیاب سفارتی پالیسیوں کا اثر۔۔۔!!! پاکستان کے خود کفیل بننے کا وقت آن پہنچا، کینیڈین حکومت کے فیصلے نے پاکستانی قوم کو خوشی سے نہال کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کینیڈا کو تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں داخل ہونے کی دعوت دی ہے، پاکستان کی اس پیشکش اور اقدم کو کینیڈین سفارتکار کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش

اور پیداوار کے لیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی ہے۔پاکستان نے کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو آئندہ تیل اور گیس بلاک کی نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ یہ اقدام اس لیے بھی اُٹھایا گیا کہ جا رہا ہے کینیڈین سرمایہ کاروں کی کی صلاحیتوں اور کوششوں سے پاکستان میں تیل اور گیس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے مستفید ہوا جا سکے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ندیم بابر نے کہا کہ کینیڈا کے سرمایہ کار ایل این جی انفرااسٹرکچر ترقی کے مواقع سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کینیڈا کے ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کینڈین سرمایہ کاروں کو پہلے مرحلے میں 18 بلاکس میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی ہے۔ کینیڈا کے سفارتکار نے ملک کے توانائی کے شعبے میں کاروبار میں آسانی سے مدد کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا خیال ہے کہ اس ملک کی توانائی کی مارکیٹ میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔