انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔!!! انتقال کی خبر نے پورے بلوچستان کو اشکبار کردیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹر نصیب اللہ بازائی کی والدہ انتقال کر گئی ۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ چلے گئے،چیرمین سینٹ صادق سنجرانی سینٹر نصیب اللہ بازائی کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے ،چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر نصیب اللہ بازائی کی والدہ کے

انتقال پرتعزیت کااظہار کیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نےسینیٹر نصیب اللہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔